فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن دوسرے شہروں میں دسترخوانوں کاآغاز کریگی،حافظ عبدالرﺅف

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن دوسرے شہروں میں دسترخوانوں کاآغاز کریگی،حافظ ...

لاہور(سٹاف رپورٹر) فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف نے کہا ہے کہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی طرف سے لاہور میں قائم دسترخوانوں سے ماہانہ پندرہ ہزار لوگ مستفید ہورہے ہیں جبکہ اس پروجیکٹ پر سالانہ 80لاکھ روپے خرچ ہوں گے جلد دوسرے شہروں میں فری دسترخوان لگانے کا آغاز کیاجارہا ہے ایف آئی ایف کی جانب سے لاہور میں شروع کئے گئے فری دسترخوانوں کو مزید وسعت دے دی گئی ہے اور اب جنرل وجناح ہسپتال میںمستقل بنیادوں پر فری دستر خوانوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میںفلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے امدادی رضا کار خود لوگوں کو باعزت طریقے سے کھانا کھلاتے ہیں انہوںنے کہا کہ فری دسترخوانوں پر عوام کی طرف سے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کو بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔

۔

۔

۔

۔

۔

 اور ہم اس سلسلہ کو مزید وسعت دے رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور نادار لوگ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں مریضوں کے لواحقین اور دور دراز کے علاقوں سے آنے والے لوگ ایف آئی ایف کے دسترخوانوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیںاس لئے ہم دوسرے شہروں میں بھی جلد فری دستر خوان لگانے کا کام شروع کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1