ناقص پالیسیوں کے باعث ملک مسائل کا شکار ہے،قاضی احمد سعید
لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسی ادارے کی نج کاری نہیں ہوئی عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں جبکہ حکومت میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے ضائع کئے جا رہی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بدترین حالات کا شکار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار کی نہیں ہمیشہ مزدوروں کیلئے جنگ لڑی ہے۔ موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے بڑھ کر20 گھنٹے تک جا پہنچا ہے، عوام کو گیس نہیں مل رہی۔ حکومت نے عوام کو اتنا ڈرا دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر آنے سے خوفزدہ ہیں لوگوں کو پیپلز پارٹی کا دور یاد آرہا ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر بھی عوام کی آواز بنیں گے اور باہر دھرنوں میں بھی ان کے ساتھ شریک ہونگے۔