تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ اعجاز احمد، محمد یاسین

تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ اعجاز احمد، محمد یاسین

لاہور(وقائع نگار) الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالم مارکیٹ کے معروف تاجر راحیل حبیب اور عمر بھائی نے الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالم بورڈ انتخابات میں اتفاق گروپ کے متفقہ صدارتی امیدوار ملک اعجاز احمد اعوان اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری میجر ملک محمد یاسین(ر) کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے گزشتہ روز جدہ سینٹر میں جلسے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر اتفاق گروپ کے متفقہ صدارتی امیدوار ملک اعجاز احمد نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے اور راحیل حبیب اور عمر بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے اس موقع پر امیدوار برائے جنرل سیکرٹری میجر ملک محمد یاسین (ر) نے کہا کہ تاجروں کے تحفظ، حقوق اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے مارکیٹ کی بہتری کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں پارکنگ پلازہ کی تعمیر، سیکیورٹی اور صفائی کا نظام کو بہترکیا جائے گا، ٹیکس کے مسائل اور ان کا فوری حل، مزدوروں کے حقوق کا تحفظ سمیت مارکیٹ کے تمام مسال حل کریں گے جلسے میں صابر رحمن، محمد شفیق، محمد شکیل، رضوان بٹ، محمد اشرف چیتا، ملک اعظم ، ملک ذوالفقار ، ملک اعجاز، آصف پرنس ، سید وحید شاہ، چودھری شاہد اقبال، اسلم خان آفریدی، حاجی ملک محمد ارشد ، محمد شاہد، محمد مشتاق، محمد یونس قادری ، محمد کاشف، محمد عدیل، حافظ محمد ہاشم، عمران ملک، محمدفاروق، محمد رضوان، فاضل احمد بھولے اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4