اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے انٹر نٹ پر فحش فلم لوڈ کرنے کے خلاف اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت8 مارچ تک ملتوی کردی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ مزنگ پیش نہ ہوا تاہم وکلاءکی ہڑتال کے باعث فاضل جج نے سماعت ملتوی کردی استغاثہ کے مطابق مزنگ کے رہائشی شبیر محمد نے اپنے وکیل اختر محمود ڈھلوں کی وساطت سے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ اس نے انٹر نیٹ پر یوٹیوب میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی ایک انتہائی غیر اخلاقی فحش ویڈیو دیکھی جس سے سائل کو انتہائی دکھ ہوا اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید نے جو ویڈیو یو ٹیوب پر لوڈ کی ہوئی ہے اس سے اسلامی معاشرہ اور نوجوان نسل کے بے راہ روی کا شکار ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ یہ ویڈیو دنیا میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی ہے ان کا یہ اقدام انتہائی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی ہونے کے باعث سنگین اور قابل دست اندازی پولیس جرم ہے جس پر سائل نے تھانہ مزنگ پولیس کو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی مگر پولیس نے سائل کی بات سننے سے انکار کردیا لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کرے۔