”سٹل رچ“کے ڈائریکٹرکےخلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

”سٹل رچ“کے ڈائریکٹرکےخلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ”سٹل رچ“کے ڈائریکٹر چاندپرویز کے خلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی ہے فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاءکی جانب سے کی جانے والی حتمی بحث قلمبندکی ۔ احتساب عدالت نے ہمیش خان وغیرہ کے خلاف دائر بد عنوانی کے ریفرنس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی ہے جبکہ استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان بھی قلمبندکیا احتساب عدالت نے ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزام میں گرفتار سابق ڈائریکٹر حج راﺅ شکیل احمد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 مارچ تک ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر کر دیں۔ احتساب عدالت نے ڈاکٹر عبدالوحید وغیرہ کے خلاف دائر بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت27فروری تک ملتوی کر دی ہے۔