جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر ایس ایچ او ،اے ایس آئی سمیت 4افراد کےخلاف کارروائی کا حکم

جھوٹے مقدمہ کے اندراج پر ایس ایچ او ،اے ایس آئی سمیت 4افراد کےخلاف کارروائی ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد نے شہری کی جیب سے تلاشی کے دوران 10ہزار سے زائد کی رقم چھیننے کے بعد جوئے کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ ،کارخاص اور اے ایس آئی سمیت 4افراد کے خلاف سی سی پی او لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے درخواست گزار اشفاق احمد نے فاضل عدالت میں ایڈووکیٹ مدثر چودھری اور ارشاد گجر کی وساطت سے 22فروری2014کودائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا تھا کہ سائل اپنے تقریباً8دوستوں کے ہمراہ اپنی کمپیوٹر ڈیزائننگ کی شاپ پر بیٹھا تھا کہ اسی اثناءمیں ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ رانا تاثیر ،کارخاض الیاس بھٹی ، اے ایس آئی خلیل احمد اور ایک گڈو نامی شخص کے ہمراہ دکان پر آیا اور مجھ سمیت دوستوں کی تلاشی لینا شروع کردی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4