’سوزوکی سیالکوٹ موٹرز ‘فراڈ ریفرنس کی سماعت 4مارچ تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے صائمہ سلطان وغیرہ کے خلاف دائر سوزوکی سیالکوٹ موٹرز فراڈ ریفرنس کی سماعت 4مارچ تک ملتوی کر دی ہے فاضل عدالت نے استغاثہ کے تین گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے احتساب عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں ملوث ریاض احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 11مارچ تک توسیع کر دی ہے گزشتہ روز فاضل جج نے ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ پیشی تک ملزم سے تفتیش مکمل کرلیں احتساب عدالت نے بریگیڈےئر(ر) ظہیر اللہ وغیرہ کے خلاف دائر فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 5مارچ تک ملتوی کر دی ہے ۔