الطاف حسین کا مارشل لاءکے حوالے سے بیان تشویشناک ہے،وسیم اختر

الطاف حسین کا مارشل لاءکے حوالے سے بیان تشویشناک ہے،وسیم اختر

لاہور(پ ر)پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا بیان کہ”حکومت آپریشن میں ساتھ نہیں دیتی توفوج مارشل لاءلگادے“پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہوتاریخ گواہ ہے کہ جہاں آپریشن کیاگیا وہاں فوج اور حکومت کے خلاف نفرت بڑھی چیف جسٹس آف سپریم کورٹ متحدہ کے قائد کی اشتعال انگیزی پر از خود نوٹس لےں بلوچستان اورکراچی میں کتنے آپریشن ہوچکے مگروہاں حالات جوں کے توں ہیںوزیرستان میں آپریشن کا مطالبہ کرنے والے یہ مت بھولیں کہ قبائل نے ہمیشہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے حکومت پاکستان نے محب وطن قبائلیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تو نتائج سنگین ہوں گے ملک میں مارشل لاءلگانے کے مطالبے کے بعدکلاشنکوف کلچر کو متعارف اور بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کے اصل چہرے بے نقاب ہوچکے ہیںجماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاکہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیںحکومت اور طالبان مذاکرات کو کامیاب بناکر سازشوں کو خاک میں ملادیں۔

ملک وقوم شدید خطرات سے دوچار ہیںمستحکم پاکستان خطے میں امن کے لئے ضروری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4