بھارتی افواج نے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ‘طارق احسان غوری

بھارتی افواج نے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ‘طارق احسان غوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یوتھ فورم فار کشمیر پنجاب کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائر پنجاب طارق احسان غوری ایڈ ٹاور لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں غفور احمد مرزا، عاصم مقبول، رجب علی، صدیاں بٹ اور حافظ محمد ارشد ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں بھارتی افواج کے ہاتھ کپواڑہ، درہ پورہ اور لولاب میں متعدد کشمیری نوجوانوں کے بہیمانہ قتل اور قبل ازیں بھارتی جیل میں بے گناہ پاکستانی شوکت کی تشدد سے ہلاکت پر شدید رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اسے کھلی جارحیت اور درندگی قرار دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ کشمیر میں قابض مسلح بھارتی افواج سے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز کریک ڈاﺅن اور تلاشیوں کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور حراست میں قتل کیا جارہا ہے عالمی برادری انسانیت سوز مظالم اور حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کریں طارق احسان غوری نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہو گا ورنہ ساﺅتھ ایشیا میں حالات خراب سے خراب ہوتے چلے جائیں گے۔