وزیراعلیٰ آرکٹیکٹ انجینئرنگ ہاﺅسنگ سکیم کے رہائشیوںکو گیس فراہمی کے احکامات صادرکریں‘ چودھری اشرف

وزیراعلیٰ آرکٹیکٹ انجینئرنگ ہاﺅسنگ سکیم کے رہائشیوںکو گیس فراہمی کے ...

لاہور(اپنے نمائندے سے ) اہلیان آرکٹیکٹ انجینئرنگ ہاﺅسنگ سکیم خیابان جناح روڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ سکیم کے رہائشیوں کو فوری طور پر سوئی گیس فراہم کرنے کے احکامات صادر فرمائیں اپنے ایک بیان میں سکیم کے رہائشی چودھری محمد اشرف نے کہا کہ وہ عرصہ درازس سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں مذکورہ سکیم جو کلرنگ ہاﺅسنگ سکیم کی ملکیت ہے کہ فیز ون اور فیز ٹو میں جزوی طور پر سوئی گیس مہیا کی گئی اور فیز تھری جو تین بلاک پر مشتمل ہے کے مکینوں کو تاحال ڈیمانڈ نوٹس ہی جاری نہیں ہو سکا حالانکہ اس مقصد کے لئے رہائشی کثیر رقم کمپنی کو ادا کر چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4