بغیر نمبر ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانےوالی موٹر سائیکلوں کےخلاف مہم جاری

بغیر نمبر ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگانےوالی موٹر سائیکلوں کےخلاف مہم جاری

لاہو ر (و قا ئع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورسہیل چوہدری نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس اپلائیڈ 4 ،بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور موٹر سائیکلوں پر درست اور واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے والی موٹر سائیکلوں کےخلاف بھر پور کارروائی کر رہی ہے۔ مہم کے دوران اب تکمجموعی طور پر 206موٹر سائیکلوں کو تھانوں میںبند اور1102 موٹر سائیکلوںکو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ٹریفک سیکٹررائیونڈ میں اپلائیڈ 4اور بغیر نمبر پلیٹس والی31موٹر سائیکلیں بند جبکہ غیر نمونہ اوردرست نمبر پلیٹس نہ لگانے پر5موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹراولڈ ایئر پورٹ میں24موٹر سائیکلیں بنداور94موٹرسائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرمال ون 35موٹر سائیکلوںکے چالان،ٹریفک سیکٹرخیابان جناح میں19موٹر سائیکلیں بند اور 309 موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرنواں کوٹ میں 5موٹر سائیکلیں بنداور8موٹر سائیکلوں کے چالان، ٹریفک سیکٹرڈیفنس میں 14موٹر سائیکلیں بنداور14موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرمغلپورہ میں2موٹر سائیکلیں بنداور11موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرکینٹ میں 8موٹر سائیکلیں بنداور53موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرنیاز بیگ میں 50موٹر سائیکلیں بند اور53موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرمال 3میں 20موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹراسٹیشن میں7موٹر سائیکلیں بند اور355موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرشیراکوٹ میں17موٹر سائیکلیںبند،ٹریفک سیکٹرراوی روڈمیں 5موٹر سائیکلیں بنداور110موٹر سائیکلوں کے چالان،ٹریفک سیکٹرنیو ایئر پورٹ میں5موٹر سائیکلیں بند جبکہ غیر نمونہ اوردرست نمبر پلیٹس نہ لگانے پر63موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ شہری پریشانی سے بچنے کےلئے پنی موٹر سائیکلوں پر درست اورواضح نمبر پلیٹس لگائیں، موٹر سائیکل اور گاڑی پر لگائی جانے والی نمبر پلیٹ نمونہ کے مطابق ہو نی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی ٹریفک وارڈن بغیر نمبر پلیٹ یا اپلائیڈ فا ر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پایا گیا تو اس کےخلاف بھی سخت سے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اہلکار ٹریفک قوانین سے بالاتر نہیں، پولیس اہلکار اور دیگر سرکاری ملازمین ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے شہریوں کےلئے مثال قائم کریں۔

مزید : علاقائی