شراب کے نشہ میں دھت اوباش ملزم کی خاتون سے بد اخلاقی

شراب کے نشہ میں دھت اوباش ملزم کی خاتون سے بد اخلاقی

قصور(بیو رو رپور ٹ )سٹی پھولنگر کے نواح جدہ ٹاﺅن میں شراب کے نشہ میں دھت اوباش ملزم نے زبردستی گھر میں داخل اسلحہ کی نو ک پر شادی شدہ خاتون کو بے آ بر و کر دیا مدعیہ نذراں بی بی نے پو لیس تھانہ سٹی پھولنگر میں مقدمہ درج کرایا کہ وہ گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملز م اللہ دتا شراب کے نشہ میں دھت آ تشی اسلحہ سے مسلح ہو کر زبر دستی گھر میں داخل ہو گیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر اسکے ساتھ زبر دستی بد اخلاقی کا ارتکا ب کیا اس دوران مکان سے ملحقہ کمرے میں سوئے ہوئے اس کے کزن راشد علی اور مسماة کرن یاسمین شور سن کر آ گئے جہاں ملزم نے دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم جاتے وقت اس کے پرس سے15ہزارروپے کی رقم اور دو موبائل فون بھی چھین کر لے گیا سٹی پھولنگر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی