ڈسکہ،نجی ٹی وی کے رپورٹر کی فیملی سے ڈاکووں نے زیورات چھین لیے

ڈسکہ،نجی ٹی وی کے رپورٹر کی فیملی سے ڈاکووں نے زیورات چھین لیے

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)دن دیہاڑے ڈسکہ شہر میں ڈکیتی کی دو وارادتو ں سمیت سرکل ڈسکہ میں تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کا رپورٹر نوید اقبال گذشتہ شب تقریبا سوا 9 بجے ڈسکہ کے ایک نجی ہسپتا ل سے اپنا اپنڈیکس کا آپریشن کروانے کے بعد فارغ ہو کر اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں اپنے گھر واپس منڈیکے گورائیہ آرہے تھے کہ رستے میںمیر کوہ کے قریب دو مسلح ڈاکوجن میں ایک اسی ہسپتال کا ملازم اپنے ایک اور ساتھی کے ہمراہ مسلح ہو کر موٹر سائیکل پر تعاقب کرتے ہوئے آگئے اور اسلحہ کی نوک پرجان سے مار دینے کی دھمکی دیکر گاڑی روکوا لی اور نوید اقبال کی فیملی ممبران جن میں انکی بہن، بھتیجا،بیوی ،سے طلائی زیور ات لوٹ کر دوبارہ ڈسکہ کی طرف فررا ہو گئے تیسری وارادت میں فیروز والہ کا رہائشی محمد عبداللہ ولد حاجی بوٹا خاں اپنی نئی کار میں فیملی سمیت سوار بمبانوالہ سے ڈسکہ کی جانب آرہا تھا جب کینال ویو کے قریب پہنچا تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ڈاکوﺅں نے روکااور اسلحہ کے زور پر تقریبا 7تولے طلائی زیورات اور قیمتی کوٹ چھین کر فرار ہو گئے چوتھی واردات میں تھانہ صدر کے علاقہ گلوٹیاں خورد کا رہائشی عتیق الرحمن اپنے ڈیرہ پر مویشی باندھ کر گھر چلا گیا جب صبح ڈیرہ پر آیا تو لاکھوں رو پے مالیت کی 2عدد بھینسیں غائب تھیں جنہیں نامعلوم چور چرا کر لے گئے ،پانچویںوارادت میں ڈسکہ کے رہائشی نجم شہزاد اپنی واٹر پمپ کی دکان بند کر کے گھر چلا گیا صبح آکر دیکھا کہ نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں رو پے مالیتی 10عدد واٹر پمپ اور سکریپ وغیرہ لے گئے۔

 سرکل ڈسکہ میں بڑھتی ہو ئی وارداتوں سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی اہل علاقہ نے اعلی حکام سے ڈی ایس پی ڈسکہ کو تبدیل کر نے کا مطالبہ کیا کہ اب کوئی بھی شخص چوروں ڈاکوﺅں سے محفوظ نہیں اور نہ ہی شہر یا سرکل میں پولیس کا کو ئی کنٹرول ہے چور اور ڈاکو سرکل میں دندنانتے پھر رہے ہیں سرکل پولیس انہیں پکڑنے میں ناکام ہو گئی ہے یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی چوری کی 6وارداتیں ہوئی تھیں۔

مزید : علاقائی