وزیر آباد،کمسن طالب علم بس کے نیچے آکر جاں بحق

وزیر آباد،کمسن طالب علم بس کے نیچے آکر جاں بحق

وزیر آ باد ( نا مہ نگار) سکول ٹیچر کا مو با ئل فو ن اس کے گھر سے لا تے ہوئے تیسری جما عت کا طا لب علم سیا لکو ٹ روڈپرتیز رفتارچنگ چی سے ٹکرا تے ہو ئے پیچھے سے آ نیوالی بس کی زد میںآکر جا ںبحق ہو گیا۔نوا حی قصبہ کو ٹ غلا م رسول کے سر کا ری سکول میںزیر تعلیم تیسری جما عت کے طا لب علم محمدارشدکوکلاس ٹیچر نے اپنا مو با ئل فون گھر سے لا نے کے لئے ونجو والی گا ﺅ ں بھیجا ۔ارشد مو با ئل فو ن لیکرواپس سکول جا رہاتھا کہ سڑک عبور کرتے ہو ئے سیا لکوٹ ر وڈپرتیز رفتار چنگ چی رکشہ کی ٹکرسے گرپڑااور پیچھے سے آ نیوالی مسافربس کے نیچے آکر ہلا ک ہوگیا ۔یہ امرقابل ذ کرہے کہ وزیرآبادسیالکوٹ روڈپرپٹرولنگ پو لیس پوسٹ اور تھانہ سوہدرہ ہو نے کے با وجو د یہ سڑک موٹرسائیکل ون ویلنگ کر نے اور چنگ چی ریسلنگ پر خطرناک جوا با زی کا گڑ ھ بن چکی ہے۔جس سے ہرروزیہا ں ٹریفک حادثات معمو ل بن چکے ہیں۔لیکن پو لیس کی مجر ما نہ غفلت کے با عث دن بدن یہ خطر نا ک شوق بڑ ھتا جا رہاہے۔عوامی سما جی حلقو ں انجمن اصلا ح اخلا ق عا مہ کے صدر شیخ صلا ح الدین ،انجمن شہریا ں کے صدر سید علی عبا س شا ہ ا ور انجمن تحفظ حقوق عوام کے جنرل سیکر ٹری عبد اللہ وڑا ئچ نے مقا می سرکاری انتظا میہ اور پو لیس حکا م سے اس سلسلہ میں سخت اقدا ما ت کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی