حافظ آباد کے زمیندار کے جواں سال بیٹے کو مخالفین نے امریکہ میںفائرنگ کر کے ہلاک کر دیا

حافظ آباد کے زمیندار کے جواں سال بیٹے کو مخالفین نے امریکہ میںفائرنگ کر کے ...

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے معروف زمیندار کے جواں سال بیٹے کو امریکہ میںفائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چھنی چوریڑہ کے رہائشی معروف زمیندار اور خرم پٹرولیم کے مالک رائے امیر کھرل کا جوں سال بیٹا خرم امریکہ میں مقیم تھا۔اس نے امریکہ کے شہر یونیورس ڈرائیو لدھیانہ میں سٹور بنا رکھا تھا ۔رات کے وقت خرم سٹور بند کر رہا تھا کہ نا معلوم ملزمان نے اس سے کیش لو ٹنے کی کو شش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود فرار ہو گئے مقتول کی نعش 4/5روز بعد پاکستان پہنچے گی۔

مزید : علاقائی