بھارتی حکام نے 19پاکستانی قیدیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا

بھارتی حکام نے 19پاکستانی قیدیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا

لا ہو ر (وقا ئع نگا ر خصو صی )بھارتی حکام نے 19پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردےا،رہا کئے جانے والے تمام قیدی ماہی گیر ہیں جو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔قیدیوں کو ایدھی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔بھارتی حکام نے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر کئی سال سے بھارتی جیلوں میں قید انیس اوردیگرپاکستانی قیدیوں کو گزشتہ روز واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔رہا ہونے والے قیدیوں میں طارق،محمد حسین،محمد علی،اسلم،بابل بلوچ،محمد انور،ظہیر خان،عامر بخش،سعید علی خان، عبدالحکیم، عبدالرزاق، شبیر، علی، شاہد، عبدالرشید ،گنج بخش،نذیر،عبدالرزاق اور محمدعلی شامل ہیں ۔ رہا ہونے والے قیدیوں میں سے 11کا تعلق کراچی،5 کا حب چوکی،2کا پشاور جبکہ ایک کا تعلق لاہور سے ہے ۔ ایدھی حکام کے مطابق رہا ہونے والے تمام قیدیوں کو کھانے اور رہائش کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ،آج ان کو اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی