کابل میں سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 پاکستانی شہری جاںبحق

کابل میں سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 8 پاکستانی شہری جاںبحق

 کابل ( آئی این پی ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سلنڈر پھٹنے سے 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 پاکستانی شہری جاںبحق ہوگئے ، لاشوں کو پاکستان حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سلنڈر پھٹنے سے 8 پاکستانی جاںبحق ہوگئے ۔ جاںبحق ہونیوالے افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ جاںبحق ہونیوالوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جاںبحق افراد کی لاشیں طور خم بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئیں ۔

مزید : صفحہ اول