رینٹل پاورکیس،راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

رینٹل پاورکیس،راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کیس میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا، سرکاری گواہ پر جرح مکمل ہونے کے بعد مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی گئی۔رینٹل پاور کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے وکلاءعدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے، راجہ پرویز اشرف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا جائے جبکہ سرکاری گواہ یوسف جوئیہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا جب ضروری ہو گا تو راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہونگے۔

رینٹل پاورکیس

مزید : صفحہ اول