وفاقی وزیر سعد رفیق آج ریلوے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے

وفاقی وزیر سعد رفیق آج ریلوے کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزارتِ ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگاجس کی صدارت وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کریں گے اور قائم مقام چیئرپرسن پاکستان ریلویز محترمہ پروین آغا ، سیکرٹری ریلوے بورڈ آفتاب اکبراور جنرل منیجر آپریشنز انجم پرویز سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں مالی سال 2014-15 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP)کو حتمی شکل دی جائے گی جس کا ابتدائی اجلاس 24فروری کو لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ اجلاس میں پاک چائنہ اکنامک کوریڈور(اقتصادی راہداری ) کے پہلے مرحلے کے متعلق بھی تفصیلات اور تجاویز طے کی جائیں گی، جنہیںمتعلقہ چینی حکام کے ساتھ آئندہ میٹنگ میں زیرغور لایا جائے گا۔

اجلاس صدارت

مزید : صفحہ آخر