یوٹیوب کی بندش کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب

یوٹیوب کی بندش کےخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت فریقین سے دو ...

لاہور(آن لائن)لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوب کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یوٹیوب کی پاکستان میں بندش سے ہزاروں افراد متاثر ہو رہے ہیں بے شمار لوگوں کا کارروبار یوٹیوب سے وابستہ ہے جبکہ طلبا بھی مفید تعلیمی پروگراموں سے محروم ہو گئے ہیں۔ عدالت پی ٹی اے کو حکم دے کہ گستاخانہ مواد کو بلاک کر کے پاکستان میں یوٹیوب کی نشریات کو بحال کر دیا جائے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

 جواب طلب

مزید : صفحہ آخر