کرکٹر عمر اکمل نے بھی وارڈن کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی

کرکٹر عمر اکمل نے بھی وارڈن کیخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قومی کرکٹر عمر اکمل نے بھی ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی کی عدالت میں وارڈن ذیشان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی ۔فاضل جج نے ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے 8مارچ کو تھانہ گلبرک پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذیشان وارڈن نے اسے روڈ پر غیر قانونی طور پر روکا اور نہ صرف تشدد کیا بلکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیںجس پر اس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ گلبرگ میں درخواست دی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست میںفاضل عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو حکم دیا جائے کہ ٹریفک وارڈن ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
وارڈن مقدمہ

مزید :

صفحہ آخر -