کنفرمیشن کے منتظر6ایڈیشنل ججز کی رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

کنفرمیشن کے منتظر6ایڈیشنل ججز کی رپورٹ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے کنفرمیشن کے منتظر6ایڈیشنل جج صاحبان کی کارکردگی رپورٹ تیار کرکے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھوا دی گئی ہے ۔ اس کارکردگی رپورٹ کاآئندہ ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گادیگرعوامل کے ساتھ ساتھ اس رپورٹ کی بنیاد پر ان جج صاحبان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔لاہور ہائی کورٹ کے جن ایڈیشنل جج صاحبان کی کارکردگی رپورٹ تیار کی گئی ہے ان میں جسٹس عالیہ نیلم نے گزشتہ 11ماہ کے دوران سب سے زیادہ مقدمات نمٹائے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم نے 3ہزار739مقدمات کا فیصلہ کیا ۔دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ مقدمات مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے نمٹائے جن کی تعداد 3ہزار685ہے ۔اسی طرح جسٹس عاطر محمود نے 2ہزار809، جسٹس شہزادہ مظہر نے2ہزار492،جسٹس عابد عزیز شیخ نے 2ہزار277اور جسٹس شعیب سعید نے 2ہزار55مقدمات نمٹائے ہیں۔یہ 6جج صاحبان 12اپریل 2013کو بطور ایڈیشنل جج لاہور ہائی کورٹ میں تعینات کئے گئے تھے ۔انہیں مستقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 11اپریل 2014تک کر دیا جائے گا۔
رپورٹ ارسال

مزید :

صفحہ آخر -