ٹریفک وارڈن جھگڑاکیس: کرکٹر عمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

ٹریفک وارڈن جھگڑاکیس: کرکٹر عمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری
Traffic Wardon Case
کیپشن: Court issued arrest Warent for Umar Akmal

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریفک وارڈن جھگڑا کیس میں عدم پیشی پر مقامی عدالت نے کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے اورآئندہ پیشی پر عمراکل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ٹریفک وارڈن جھگڑا کیس کی سماعت ماڈل ٹاﺅن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور کی عدالت میں ہوئی ۔دوران سماعت وکیل صفائی نے موقف اپنایاکہ عمراکمل ایشیاءکپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش ہیں ، پیش نہیں ہوسکتے ۔ طلبی کے باوجود ملزم کی عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ جاری کردیئے اور مزید سماعت 11مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیاکہ آئندہ سماعت پر ملزم کو گرفتار کرکے پیش کریں ۔