کابل میں سلنڈر دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے آٹھ پاکستانی شہری جاں بحق

کابل میں سلنڈر دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے آٹھ پاکستانی شہری جاں بحق
کابل میں سلنڈر دھماکہ ، ایک ہی خاندان کے آٹھ پاکستانی شہری جاں بحق

  

 کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سلنڈر پھٹنے سے 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ، لاشوں کو پاکستان حکام کے حوالے کردیا گیا ۔   نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سلنڈر پھٹنے سے 8 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالے افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں طور خم بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئیں ۔

مزید : قومی