پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کیلئے فنڈز کی فراہمی کی ...
ساﺅتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں ساﺅتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد خطرے میں پڑگیاتھاتاہم پاکستان سپورٹس بورڈ نے باڈی بلڈنگ فاﺅنڈیشن سے رابطہ کرکے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ۔ چھ مارچ سے لاہورمیں شروع ہونیوالی چیمپئن شپ میںبھارت اور بنگلہ دیش سمیت سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی ، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدر سہیل انورنے بتایاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے50لاکھ روپے کی گرانٹ کا وعدہ کیاتھالیکن ابھی تک گرانٹ نہیں دی ،تین مارچ سے ٹیموں کو پہنچناہے لیکن ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہوسکی ۔بعدازاں سیکریٹری باڈی بلڈنگ فاﺅنڈیشن نے بتایاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے رابطہ کیاہے اور فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ۔

مزید : کھیل