ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی کے لونی پہاڑوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی کے لونی پہاڑوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ
ڈی آئی خان کی تحصیل کولاچی کے لونی پہاڑوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، ہلاکتوں کا امکان

  


ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل کولاچی میں لونی کے پہاڑوں پرواقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پہاڑی سلسلے زرکنی لونی اور دیگرملحقہ علاقوں میں تین ہیلی کاپٹروں نے کارروائی کی ، لونی کے پہاڑوں کے ساتھ واقع گھاٹی میں کافی عرصے سے بارودی سرنگیں بچھانے کاسلسلہ جاری تھا جس کی زد میں آکر کئی افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں ،اِسی گھاٹی کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان سے شرپسندبھی آتے جاتے رہتے ہیں اور جمعرات کو گن شپ ہیلی کاپٹروں نے گھاٹی کے کناروں پر یعنی پہاڑوں پر واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاتاہم ابتدائی طورپر کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ۔بتایاگیاہے کہ علاقے میں تاحال ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں ۔

مزید : ڈیرہ اسماعیل خان /Headlines