تامل ناڈو حکومت کو راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا نہ کرنے کا حکم

تامل ناڈو حکومت کو راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا نہ کرنے کا حکم
Rajev Gandhi

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق بھارتی وزیراعظم راجیوگاندھی کے قتل کے مجرموں کی رہائی روک دی ہے اور تامل ناڈوحکومت کو یہ حکم مرکزی حکومت کی ایک درخواست پر جاری کیاگیاجس میں استدعاکی گئی تھی کہ ناڈوحکومت کی طرف سے مجرموں کی رہائی کی تجویز پرعمل درآمد کو روکاجائے ۔ عدالت نے عبوری حکم نامے میں سات میں سے چار مجرموں کی رہائی روکدی ہے اور کیس کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں تاکہ اس معاملے کو میرٹ پر سناجاسکے ۔ یادرہے کہ مجرموں کی سزائے موت پہلے ہی عمرقید میں تبدیل ہوچکی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی