بھارتی فوج کے ”مجاہد“ نے پانچ ’ساتھی ‘ بھون ڈالے

بھارتی فوج کے ”مجاہد“ نے پانچ ’ساتھی ‘ بھون ڈالے
بھارتی فوج کے ”مجاہد“ نے پانچ ’ساتھی ‘ بھون ڈالے

  


سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو گولیوں سے بھون ڈالنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ کشمیریوں پر گولیوں کی بوچھاڑکرنے کی عادی بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفلزیونٹ کے اہلکارنے کیمپ میں داخل ہوتے ہی اندھادھندفائرنگ کردی اوروہاں سوئے پانچ اہلکاروں کو موقع پر ڈھیرکردیا۔ سنتری کی ڈیوٹی کرنیوالے حملہ آور اہلکار نے بعد میں اپنی بھی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق فوجی جس کا نام نہیں بتایا گیا کی اپنے ساتھی فوجیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور اُس نے مشتعل ہو کر اُن پر فائرنگ کر دی اور بعد میں خود کشی کر لی۔دفائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر اور ہمالیہ میں لڑ کر تھک چکی ہےاور اس طرح کے واقعات بھارتی فوج کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ بھارتی فوج کشمیر میں 1989ءسے تعینات ہے۔

مزید : بین الاقوامی