پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب
پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب

  


لاہور ( خبر نگار خصوصی ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 7مارچ کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے ، اس ضمن میں گورنر نے حکومت کی سمری منظور کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ یہ پنجاب اسمبلی کا ساتواں سیشن ہوگا ۔ حکومت کے اعلان کے مطابق اس سیشن کے دوران خواتین کے حقوق کے حوالے سے اہم اقدامات اور اعلان کیے جائیں گے جبکہ ایک سیشن خصوصی طور پر خواتین امور پر ہوگا ۔ بلدیاتی اداروں کے قانون میں ترمیم سمیت متعدد مسوداتِ قانون زیرِ بحث لائے جائیں گے ۔

مزید : لاہور