صومالیہ میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے قریب کاربم حملہ ، 11افرادجاں بحق

صومالیہ میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے قریب کاربم حملہ ، 11افرادجاں بحق
11 Killed

  

موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ کے دارلحکومت میں نیشنل سیکیورٹی ہیڈکوارٹر کے قریب  کیفے میں کاربم دھماکے میں 11افرادجاں بحق ہوگئے ۔پولیس حکام نے مطابق خود کش بمبار نے بارودی سے بھری کار اُس وقت کافی ہاﺅس میں اُڑادی جب وہاں نیشنل سیکیورٹی اہلکارموجود تھے ، ٹی ہاﺅس مکمل طورپر تباہ ہوگیا ،دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں میں سویلین کے ساتھ ساتھ اہلکار بھی شامل ہیں ۔ عسکریت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایاکہ اُن کا ہدف سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناناتھا۔

مزید : بین الاقوامی