دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لئے برش کرنے کا درست طریقہ ڈاکٹروں نے بتا دیا

دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لئے برش کرنے کا درست طریقہ ڈاکٹروں نے بتا دیا
دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لئے برش کرنے کا درست طریقہ ڈاکٹروں نے بتا دیا

  


برمنگھم (نیوز ڈیسک) دانتوں کی صحت سے پورے جسم کی صحت جڑی ہے لہٰذا ان کا تحفظ اپنی اولین ترجیح بنالیجئے۔ اگر آپ دانتوں کو کھوڑا، کمزوری، پیلاہٹ اور کپڑا لگنے جیسے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل باتوں پر ضرور عمل کریں۔

-1 اگر آپ چاہتے ہیں کہ دانتوں میں کبھی کھوڑ نہ پیدا ہو تو میٹھے کو کبھی بھی علیحدہ سے مت کھائیں، اسے کھانے کے ساتھ کھائیں۔ اگر کبھی ہلکے پھلکے کھانے کی ضرورت پڑے تو پھلوں یا دیگر میٹھی چیزوں کی بجائے پنیر کھائیں۔ یہ آپ کے دانتوں کو تحلیل ہونے سے بچائے گا۔

-2 روزانہ دو دفعہ دومنٹ کیلئے برش کریں۔ برش کو آگے پیچے حرکت دینے کی بجائے گول دائروں میں دانتوں پر گھمائیں۔

-3 یاد رکھیں کہ دانتوں کی درست صفائی کیلئے آپ کو صرف مٹر کے دانے کے برابر ٹوتھ پیسٹ کی ضرورت ہے۔

-4 دانتوں کو ہمیشہ نرمی سے برش کریں۔

ناصر جمشید کی ٹیم میں شمولیت سے سلیکشن کمیٹی لاعلم رہی: اعجازاحمد

-5 فلاس (مسوڑھوں کی صفائی کیلئے باریک دھاگہ) کا ضرور استعمال کریں کیونکہ یہ دانتوں کی جڑوں میں جاکر مسوڑوں کی صفائی کرسکتا ہے۔

-6 زبان کی صفائی بھی دانتوں کی صحت کیلئے ضروری ہے۔ اسے بھی نرمی کے ساتھ برش کی مدد سے صاف کریں ورنہ اس پر بیکٹیریا کی تہہ جم جائے گی جو کہ منہ اور دانتوں کی بیماریوں کا باعث بنے گی اور سانس کی بدبو کا سبب بھی بنے گی۔

-7 کھانے میں موجود قدرتی میٹھا دانتوں پر جم جاتا ہے اور جب بیکٹیریا اس کے ساتھ عمل کرتا ہے تو دانتوں کے اوپر حفاظتی تہہ گھلنا شروع ہوجاتی ہے، لہٰذا صبح اٹھ کر ناشتے سے پہلے دانت صاف کریں تاکہ بیکٹیریا اور میٹھے کو ملنے کا موقع نہ ملے۔

مزید : تعلیم و صحت