قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح پر افغانستان میں جشن کا سماں

قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی فتح پر افغانستان میں جشن کا سماں

کابل( نیٹ نیوز) قومی ٹیم کی گیارہویں ورلڈ کپ میں تاریخی فتح پر افغانستان میں خوب جشن منایا گیا۔ شائقین نے بھنگڑے ڈالے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ افغانستان کی ٹیم کو پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز ملا جس میں اس نے جمعرات کو سکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی۔ یہ عالمی مقابلوں کی تاریخ میں افغانستان کی پہلی کامیابی ہے اور ٹیم کی شاندار فتح کے بعد افغانستان میں شائقین نے خوب جشن منایا اور ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شائقین کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے میگا ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر کے انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے،

خواہش ہے کہ ٹیم عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات اپنے نام کرے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی