ڈومینی کی فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

ڈومینی کی فٹنس مسائل کے باعث کالی آندھی کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

سڈنی ( نیٹ نیوز) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر جے پی ڈومینی کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں آج سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہون گی، ویسٹ انڈین ٹیم دو میچ جیت چکی ہے جبکہ پروٹیز کو ایک میں فتح نصیب ہوئی۔ جنوبی افریقن ٹیم کے مینجر محمد موسی جی کے مطابق ڈومینی سٹرین انجری میں مبتلا ہیں اور میچ سے قبل ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی میچ میں دستیابی کے بارے معلوم ہو سکے گا۔ واضح رہے کہ پروٹیز کو پہلے ہی فاسٹ باؤلر ورنن فلینڈر کی خدمات حاصل نہیں ہیں جو انجری کے باعث میچ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی