ورلڈ کپ، دلشان کو سری لنکا کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل

ورلڈ کپ، دلشان کو سری لنکا کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل

میلبورن( نیٹ نیوز) تلکارتنے دلشان نے ورلڈ کپ مقابلوں میں سری لنکا کی جانب بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں 161 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر حاصل کیا، 38 سالہ دلشان نے بنگلہ دیشی باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش سٹروک کھیلے۔ انہوں نے 146 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 161 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 22 چوکے شامل تھے، یہ ان کی کیریئر بیسٹ اننگز اور 21 ویں سنچری ہے۔ اس طرح وہ ورلڈ کپ مقابلوں میں بڑی اننگز کھیلنے والے سری لنکا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان اروندا ڈی سلوا کے پاس تھا انہوں نے 1996 کے عالمی کپ میں 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی دلشان نے شاندار اننگزکھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ملک کے لئے عمدہ کھیل پیش کیا ٹیم کی جیت پر خوشی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی