افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پہلی شاندارکامیابی

افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پہلی شاندارکامیابی
افغانستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں پہلی شاندارکامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکاٹ لینڈ اور افغانستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ کہنا مشکل تھا کہ کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی اس کی وجہ دونوں ٹیموں کا ہم پلہ تصور کئے جانا تھا اور ایسا ہی ہوا دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور بالآخر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی افغانستان کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے تاریخی کامیابی اپنے نام کرلی اس میچ میں افغانستان کی جانب سے بیٹسمین شینواری نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوگی لیکن اس موقع پر شینواری نے جس ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دیا اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اس کامیابی پر افغاستان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلاشبہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے اس تک کھیلے گئے اپنے میچوں میں بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اس کامیابی کے بعد اب لگتا ہے کہ وہ اپنے اگلے میچوں میں بھی کامیابی حاصل کرلے گا سکاٹ لینڈ کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا سکاٹش باؤلرز نے افغانی بیٹسمینوں کو ایک کم سکور تک محدود کردیا تھا افغانستان کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی کو کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے لئے تو یہ کامیابی یقینی طور پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس کو وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو ہی فیورٹ قرار دیا جارہا تھا سری لنکا کے ابتدائی بیٹسمینوں نے جس طرح کھیل پیش کیا وہ قابل تعریف ہے اور انہوں نے بنگلہ دیشی باؤلرز کو پریشان کئے رکھا دلشان اور سنگاکارا کی بیٹنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے دونوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اس کے مقابلے میں بنگلہ دیش کی ٹیم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکی جس کی اس سے امید کی جارہی تھی سری لنکا کی ٹیم نے دوسری کامیابی اپنے نام کی ہے اس سے قبل اس نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا بنگلہ دیش کی ٹیم ایک میچ جیت چکی ہے جبکہ اس کا ایک میچ بارش کی وجہ سے آسٹریلیا سے برابر ہوگیا تھا آج سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور کامیابی اپنے نام کی ۔

مزید :

کالم -