مسیحا ملت پارٹی کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

مسیحا ملت پارٹی کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار) مسیحا ملت پارٹی کے زیرِ اہتمام پریس کلب لاہور کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مسیحا ملت پارٹی پنجاب کے صدر ولیم جاوید نے کی انہوں ن ے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس وقت محکمہ ایکسائز کے افسران غیر شرعی طور پر جاری شراب کے پرمٹوں کی آڑ میں سرِعام شراب آلو اور پیاز کی طرح فروخت اور سمگل کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے