حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے ،شبیر سیال

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے باز رہے ،شبیر سیال

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے کہاکہ یکم مارچ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ظالمانہ اضافے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے ، حکومت کی نالائق ٹیم نے قوم پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی ہے ، تین سو اشیاء پر جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد ریڈیو اور موبائل پر ٹیکس لگانا غریبوں کا خون نچوڑنے کے متراد ف ہے ، حکمران غریب عوام سے بار بار قربانی لینے کی بجائے اپنی قربانی دیں، موجودہ نااہل اوربے حس حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں عوام کے مسائل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے ، مستقبل میں بھی عوام ان ظالم حکمرانوں سے کسی خیر کی توقع کی امید نہ رکھیں، وقت آگیا ہے کہ عوام اپنے گھروں سے باہر نکل کر کرپٹ ٹولے کو گریبانوں سے پکڑ کر اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1