کنگناراناوت بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی مستحق ہیں‘ سونم کپور
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگناراناوت بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کی مستحق ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں بہترین اداکارہ کیلئے میری نامزدگی ہی میرے لئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہیں زیادہ بہترین پرفارمنس کنگناراناوت نے فلم ’’کوئین‘‘ میں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں جیوری ممبر ہوتی تو یقیناً اتنی شاندار پرفارمنس پر کنگنا کو ہی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیتی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اگر آئندہ سال بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تو میری خوشی اسی میں ہوگی۔