ڈرامہ سیریل وراثت کا کیمرہ کلوز
لاہور (فلم رپورٹر)نجی ٹی وی چینل کے نئے ٹی وی ڈرامہ سیریل وراثت کا کیمرہ کلوز ہو گیا۔اس ڈرامہ سیریل کے فنکاروں میں عرفان کھوسٹ ‘خالدبٹ ‘شفقت چیمہ ‘راحیلہ آغا‘قیصر لطیف‘انعم فیاض ‘فوزیہ خان‘وہاج علی اور تہمینہ کا کام ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں ریکارڈ ہونے والے اس ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر برنی تعاون ڈائریکٹر عاطف راٹھور اور امتیاز حسن ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل جلد آن ائیر جائے گا۔