این اے 122 کیس،سماعت آج ہوگی

 این اے 122 کیس،سماعت آج ہوگی

 لاہور(نامہ نگار)حلقہ این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت آج 27فروری کو ہوگی۔الیکشن ٹربیونل میں فریقین کے وکلاء بیلٹ پیپرز پر انگھوٹوں کے نشانات کی نادرا تصدیق کے حق میں اور اس کے خلاف اپنے دلائل دیں گے،پچھلی تاریخ پیشی پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ووٹرز کے انگوٹھوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے دائر عمران خان کی جانب سے دائردرخواست پرجواب الیکشن ٹربیونل میں جمع کرا دیاتھاتاہم اس موقع پرایاز صادق کے وکیل کا کہنا تھا کہ نادرا ریکارڈ دھاندلی ثابت نہیں کر سکتاجبکہ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسی بنیاد پر ہی دھاندلی کی گئی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4