نصیبولعل کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ کا آغاز

نصیبولعل کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ کا آغاز
نصیبولعل کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ کا آغاز

  


لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ نصیبو لعل نے عرصہ دراز بعد نئے گانوں کی ریکارڈنگ کاآگاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نصیبولعل نے گذشتہ رات فاروق سٹوڈیومیں مکمل آرکسٹراکے ساتھ اپنے نئے گانوں کے میوزک ٹریکس ریکارڈکروائے جنکی ریکارڈنگ فاروق راؤنے کی۔ایک ملاقات کے دوران نصیبو لعل نے بتایا کہ وہ ایک عرصہ بعد اپنے نئے البم کی ریکارڈنگ کروارہی ہیں جن میں ایسے گیت شامل ہوں گے جنہیں ہر طبقہ ہائے فکر کے لوگ پسندکرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انہوں نے خودہی فلموں کے گانے گانے سے کنارہ کشی اختیار کی تھی کیونکہ جس طرح کے گانے ماضی میں ریکارڈ ہوئے تھے وہ دوبارہ ایسے گانے ریکارڈ نہیں کروانا چاہتی ہیں اس نئے البم میں وہ صوفیانہ کلا م کے ساتھ ساتھ میلوڈی فوک گیت بھی ریکارڈ کروارہی ہیں جنہیں ان کے پرستار بہت زیادہ سراہیں گے۔یاد رہے کہ نامور گلوکاروں کو دوبارہ سٹوڈیوز میں لانے کا سہرا بھی فاروق راؤکے سرجاتاہے جن میں ابرارالحق،ارم حسن،علی حیدر،سائیں ظہوراوررحیم شاہ وغیرہ شامل ہیں۔

مزید : کلچر