19تھانوں کے ایس ایچ اوزکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

 19تھانوں کے ایس ایچ اوزکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعودحسین نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر19تھانوں کے ایس ایچ اوزکے خلاف 155-Cکے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت میں پولیس کی طرف سے سائلین کے مقدمات درج نہ کرنے پراندراج مقدمہ کی درخواستیں دائرکی جاتی ہیں، عدالت کی جانب سے 7روز کے دوران 19ایس ایچ او کوحکم دیاگیاکہ وہ مذکورہ درخواستوں پر کارروائی نہ کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کریں لیکن انہوں نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا جس پر گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔جن اس پرعدالت نے اْنیس ایس ایچ اوز کے خلاف 155-C،166اور 217پی پی سی کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ، جن تھانوں کے ایس ایچ اوزکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں یکی گیٹ، شیراکورٹ، لٹن روڈ، اچھرہ، کاہنہ، نشترکالونی، ملت پارک، سندر، باغبانپورہ، مصری شاہ، ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، لوئرمال،پرانی انارکلی، سبزہ زار، فیصل ٹاون، اور گلشن راوی ،بادامی باغ اور گجرپورہ کے یس ایچ اوزشامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4