جنوبی چھاؤنی کے ایس ایچ او کی  گرفتاری کے وارنٹ جاری

 جنوبی چھاؤنی کے ایس ایچ او کی  گرفتاری کے وارنٹ جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی کو حکم دیا ہے کہ اسے آج 27فروری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ مذکورہ ایس ایچ او متعدد بارعدالتی حکم کے باوجود بچے عدالت میں پیش نہیں کررہا تھا جس کی وجہ سے عدالت کی جانب سے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔عدالت میں درخواست گزار عافیہ نے اپنے شوہر کے قبضہ سے بچوں کی حوالگی کی درخواست دائر کررکھی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4