فوڈ اتھارٹی پر پنجاب حکومت نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا، واحد کاشمیری

 فوڈ اتھارٹی پر پنجاب حکومت نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا، واحد کاشمیری

  لاہور (پ ر) ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا ہے کہ ملک میں حفظانِ صحت کے نظریات کو اجاگر کرنے کے لئے سابق دورِ حکومت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی معرضِ وجود میں آئی جس پر پنجاب حکومت نے کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ موجودہ حکومت نے ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے ڈھنڈرا پیٹا۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کے لائسنس جاری کرنے کے لئے حکومت کو بھاری رقم ادا کی گئی لیکن حکومت کی اس سے بھی تسلی نہ ہوئی اور انہوں نے ہوٹلوں پر بھاری جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو موقع پر سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔     احد کاشمیری نے کہا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں اور بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں اور ہماری کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4