باپ بیٹے سمیت 3ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

 باپ بیٹے سمیت 3ملزمان جرم ثابت نہ ہونے پر بری

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے قتل کے مقدمہ میں ملوث باپ بیٹے سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان شبیر احمد(والد) محمد رضوان عرف بنٹا(بیٹا) اور محمد طاہر (کزن )پر الزام تھا کہ انہوں نے یکم جنوری 2011کومومن پورہ باغبانپورہ کے قریب گھر میں معمولی تلخ کلامی پر عبدالستار نامی شخص کوگلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔   کے بعد تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مذکورہ تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش مکمل کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4