شوہر پربیوی کازہر کا انجکشن لگاکرمارنے کی کوشش کا الزام

 شوہر پربیوی کازہر کا انجکشن لگاکرمارنے کی کوشش کا الزام

لاہور(نامہ نگار)حق مہر کے مطالبے پر شوہر کابیوی شبانہ کوزہر کا انجکشن لگاکرمارنے کی کوشش،خاتون انصاف اور تحفظ کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس سے 9 مارچ کو جواب طلب کرلیاہے ۔عدالت میں چونگی امرسدھو کی رہائشی شبانہ نے اپنے سابق شوہرذوالفقار سے طلاق ملنے کے بعد سرفراز سیدسے دوسری شادی کی،اس کے نکاح میں 10 لاکھ روپے حق مہر مقرر ہوا، گھریلو ناچاکی پر اس کاشوہر اسے چھوڑنا چاہتا تھا لیکن حق مہر کے 10 لاکھ روپے مانگنے پر اسے زہریلا انجکشن لگا یااور اسے فیکٹری ایریا کے قریب نہر میں پھینک دیا،       مقامی لوگوں نے اسے وہاں سے نکال کی اس کی جان بچائی ،بعدازاں تھانے میں بھی درخواست دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4