دہری شہریت رکھنے کا الزام ، سابق ایم پی اے کے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

 دہری شہریت رکھنے کا الزام ، سابق ایم پی اے کے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

 لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج طارق افتخارنے دہری شہریت رکھنے کے الزام میں ملوث سابق ایم پی ایراناآصف محمودکے کیس کی سماعت 3 مارچ جبکہ جعلی ڈگری کیس میں سیمل کامران کے کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔سیشن جج لاہورکی عدالت میں الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے رانا آصف محمود کے خلاف پابندی کے باجود غلط بیانی کرکے ایم پی اے کا الیکشن لڑنے پر استغاثہ دائر کررکھا ہے۔ عدالت میں استغاثہ آنے پر رانا آصف محمودکی جانب سیبری کرنے کی درخواست دائرکی گئی، عدالت نے درخواست پرالیکشن کمیشن کے وکیل کوبحث کے لئے طلب کیاتھا لیکن گزشتہ روز عدالت کی مصروفیت کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو آئندہ تاریخ کے لئے پابند کردیا ہے ،علاوہ ازیں عدالت نے الیکشن کمیشن کی طرف سے سابق ایم پی اے سیمل کامران کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کے کیس کی سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4