حکمران اداروں کی نجکاری نہیں ’’شریف کاری‘‘ کر رہے ہیں،رحیق عباسی

حکمران اداروں کی نجکاری نہیں ’’شریف کاری‘‘ کر رہے ہیں،رحیق عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں یہ نجکاری نہیں’’ شریف کاری‘‘ ہے قومی دولت اور اثاثوں کو لوٹنے کے منصوبے بنانا حرام خوری ہے جسے پاکستان کے عوام اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے نجکاری کے خلاف واپڈا ہاؤس مال روڈ کے سامنے احتجاج اور احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ملازمین اور عہدیداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بناتا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر حکمران موٹروے بھی رہن رکھ چکے ہیں اور واپڈا سمیت پی آئی اے، ریلوے بھی بیچ کھانا چاہتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -