قلات،ایف سی کی کارروائی، ایک لاکھ 90 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

قلات،ایف سی کی کارروائی، ایک لاکھ 90 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

قلات(اے این این)بلوچستان کے علاقے قلات میں ایف سی ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 5آئل ٹینکرز سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا ۔ ایف سی ذرائع کے مطابق قلات میں قومی شاہراہ پر ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی سرحد سے سمگلنگ کی غرض سے لایا جانے والا 1 ایک لاکھ 90 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا ہے جو 5 آئل ٹینکرز میں بھرا ہوا تھا ۔ پکڑا جانے والا ڈیزل اندرون صوبہ مختلف پٹرول پمپ پر سپلائی کیا جانا تھا ۔ ضروری کارروائی کے بعد ایف سی حکام نے پکڑا جانے والا ڈیزل کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔

مزید : علاقائی