گلگت بلتستان میں نگران سیٹ اپ غیرجانبدار کیا جائے،آفتاب شیر پاؤ

گلگت بلتستان میں نگران سیٹ اپ غیرجانبدار کیا جائے،آفتاب شیر پاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کیگلگت بلتستان میں نگران حکومت کے حوالے سے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے شکوک وشبہات ہیں نگران سیٹ اپ کو غیرجانبدار کیا جائے اگر اقتصادی راہداری کا راستہ تبدیل کردیا گیا جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں گلگت بلتستان سے آئے ہوئے وفد سید عباس الموسو ، محمد ابراہیم ، عبداللہ وغیرہ کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر کیا انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں نگران سیٹ اپ پر وہاں میں ابہام پایا جاتا ہے گلگت بلتستان میں پری پول الیکشن کیا جارہا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا وفاقی حکومت تمام سیاسی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد نگران حکومت بنائے اس طرح گورنر ، وفاقی وزیر کو بنانا بینک منیجر کو وزیراعلیٰ بنا دینے پر عمران خان کو کو بھی اعتراض ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سینٹ الیکشن میں شفافیت کی بات کررہے ہیں لیکن گلگت بلتستان میں پھر وہی مسئلہ پیدا کررہے ہیں جس پر عمران خان اور موجودہ حکومت کی لڑائی جاری ہے ابھی وہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے نواز لیگ دوبارہ ایک اور دھاندلی کا مسئلہ کھڑی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی گلگت بلتستان کے تمام علاقوں سے اپنے نمائندے کھڑے کرے گی اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقتصادی راہداری کاراستہ اگر تبدیل کردیا گیا تو اس پر بہت مسئلہ کھڑا ہوگا اور ہم اس تبدیلی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے یہ حق خیبر پختونخواہ گلگت بلستان اور بلوچستان کا ہے پنجاب پہلے ہی ترقی یافتہ صوبہ ہے باقی تینوں صوبوں کو اس سے فائدہ پہنچنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ناردرن ایریا جو شخصیات پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان کا دل سے مشکور ہوں اور تہہ دل سے پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں

مزید :

علاقائی -